جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں کرونا سے مزید 6 ہلاکتیں، 439 نئے کیسز کی تصدیق

ہفتہ 18-جولائی-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 439  کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ گذشتہ روز مزید چھ مریض اس وبا سے چل بسے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید چھ مریض ہلاک ہوگئے۔ 179 صحت یاب ہوئے ہیں جن میں سے 174 الخلیل اور پانچ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

فلسطینی اسپتالوں میں اس وقت 16 شہریوں کی کرونا کی وجہ سے حالت تشویشناک ہے جبکہ پانچ مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مجموعی طور پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4246 افراد کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے۔ اسپتالوں میں زیرعلاج 7 ہزار 334 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ 1666 صحت یاب ہوئے ہیں۔ فلسطین میں کرونا سے اب تک مجموعی طور پر 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی