جمعه 15/نوامبر/2024

قابض صہیونی حکام کا سلفیت میں 15 فلسطینی مکانات کی تعمیر روکنے کا حکم

ہفتہ 18-جولائی-2020

قابض اسرائیلی حکام نے جمعرات کے روز مغربی کنارے کے ضلع سلفیت میں واقع کفر الدیک قصبے میں 15 فلسطینی مکانات کی تعمیر روکنے کے  احکامات جاری کیے۔

کفر الدیک کے چئیرمین ابراہیم عیسیٰ نے اخباری بیانات میں کہا کہ صہیونی حکام  کے عملے نے مسلح اسرائیلی فوجیوں کے ہمراہ صبح کے وقت شہر میں دھاوا بولا  اور فلسطینی شہریوں کو الشباب کے علاقے  میں اپنے مکانات کی تعمیر روکنے کے 15 احکامات جاری کیے۔

قابض صہیونی حکام نے دعوی کیا کہ نشانہ بنائے گئے مکانات ایریا سی میں واقع ہیں ، جو 1993 میں اوسلو معاہدوں کے تحت   اسرائیل کے کنٹرول میں ہیں۔

کفر الدیک  نے اپنی زمین کا بڑا حصہ اسرائیلی بستیوں ، فوجی چوکیوں ، اور صنعتی علاقوں میں کھو  دیا ہے اور اس کے باشندوں کو آباد کاروں کے حملوں اور مسماری کی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی