چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ : وزارت داخلہ نے گرفتاریوں سے تعلق العربیہ کی خبر من گھڑت قرار دی

پیر 13-جولائی-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ نے العربیہ ٹی وی چینل پر نشر کی گئی اس خبر کوبے بنیاد قرار دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس کا ایک کمانڈر فرار ہوکر اسرائیل پہنچ گیا ہے جس کے بعد حماس نے اپنے عسکری ونگ کے سولہ ارکان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور رابطوں کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ العربیہ چینل کی طرف سے نشر کی گئی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ اس طرح کی من گھڑت خبروں اور افواہوں کا مقصد حماس کی صفوں میں پھوٹ ڈالنا اور صہیونی دشمن کے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ العربیہ چینل کی جانب سے ایک جعلی اور من گھڑت خبر نشرکرکے رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور حماس کے کارکنان میں مایوسی پھیلانے کی مذموم کوشش کی ہے۔ غزہ میں حماس کی صفوں میں جاسوسوں کی موجودگی اور ان کی گرفتاریوں کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سے نشر ہونے والےالعربیہ ٹی وی چینل کے نامہ نگارو نےدعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی حکمراں جماعت  حماس کی بحری فورس کا کمانڈراپنے بھائی کے ہمراہ تنظیم کی اہم اور حساس دستاویزات کے ساتھ اسرائیل فرار ہوگیا ہے۔ حماس کمانڈر کے بارے میں یہ اطلاعات ملی تھیں کہ وہ اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ رابطے میں تھے سنہ 2009ء سے حماس کے خلاف اسرائیل کی مخبری کررہا تھا۔

ٹی وی چینل کے مطابق کمانڈر کے فرار کے بعد حماس کے عسکری ونگ میں سولہ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل فرار ہونے والے "حماس کمانڈوز” کے کمانڈر نے تصدیق کی ہے کہ مفرور کے پاس اہم دستاویزات موجود ہیں۔ انھوں نے یہ بتایا کہ وہ اسرائیلی فوج کی مدد سے فرار ہوا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق ابو عجوہ کے فرار کے بعد حماس نے عسکری تنظیم القسام بریگیڈ کے سولہ ارکان کو مخبری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی