تحریک مزاحمت حماس نے جمعہ کے روز استنبول میں ایا صوفیا مسجد کو مسلمانوں عبادت گزاروں کے لئے کھولنے کے ترک عدالت کے فیصلے کی تائید کی۔
حماس کے غیر ملکی میڈیا امور کے سربراہ رافت مرا نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ "یہ اقدام ایک ایسا فیصلہ ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان فخر محسوس کرتے ہیں۔”
مرا نے کہاکہ ، "بدقسمتی سے ، ترک حکام کی جانب سے ایا صوفیا کو مسجد قرار دینے کے بعد ، کچھ عرب حلقوں کے درمیان ماتم اور غم کی کیفیت ہے۔”
انہوں نے زور دے کر کہا ، "ہم نے کبھی بھی ایسے افراد کو مسجد اقصیٰ پر روتے نہیں دیکھا ، جس پر قابض اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔”
حماس کے عہدیدار نے مزید کہا ، "جب ہمیں قابض اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی ابراہیمی مسجد اور دیگر مساجد میں اذان سے روکا گیا تو ہم نے کوئی آواز نہیں سنی۔”
جمعہ کے روز صدر رجب ایردوان نے استنبول کی مشہور آیا صوفیا کو مسلم عبادت کے لئے کھول دیا تھا جب ایک اعلی عدالت نے سن 1934 میں عمارت کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔