جمعه 02/می/2025

اسرائیلی آرمی چیف کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل

جمعہ 10-جولائی-2020

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست کے آرمی چیف جنرل اویو کوخاوی کو کرونا وبا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل آویو کوخاوی کے ایک سینیرساتھی جنرل کرونا کا شکار ہوگیا ہے جس کے بعد یہ شبہ ہے کہ جنرل کوخاوی بھی کرونا کا شکار ہوسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آرمی چیف کے ایک قریب فوجی افسر کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل کرونا کا شکار ہونے والے فوجی افسر اور آرمی چیف ایک دوسرے کے ملتے رہےہیں۔

قبل  ازیں بدھ کے روز اسرائیلی وزیر دفاع بین گینٹز اور داخلی سلامتی کے وزیر امیر اوھانا بھی کرونا کے شبے میں قرنطینہ کئے گئے تھے۔ خیال رہے کہ اسرائیل میں کروناکی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اب تک 33 ہزار 947 فلسطینی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔


مختصر لنک:

کاپی