فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کےدوران اسرائیلی فوج نے کریک ڈائون میں کم سے کم 2250 فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق گروپ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال اسرائیلی فوج نے روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون میں 350 بچوں، 69 خواتین، 12 صحافیوں اور 12 عمر رسیدہ فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 35 معذور فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ دو ارکان پارلیمنٹ اور 58 سماجی کارکنوں کو حراست میں لیا۔ القدس میں سب سے زیادہ فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ القدس میں 1050 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔
انسانی حقوق گروپ کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ الخلیل شہر سے 350 اور غزہ کی پٹی میں دراندازی کی کارروائیوں کےدوران 42 فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا۔