برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت نے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مجرم سعودی شخصیات بالخصوص صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ نےکہا کہ سعوی عرب کے شاہی مشیر اور خاشقجی کے قتل کے منصوبہ ساز سعود القحطانی اور سابق ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد عسیری کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث اور خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی شخصیات کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔
برطانوی حکومت نے بیس سعودیوں، پچیس روسیوں، دو میانمار کے فوجی افسروں اور شمالی کوریا کی دو تنظیموں پر پابندی عاید کی ہے۔ ان سب پر سنگین نوعیت کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔