چهارشنبه 30/آوریل/2025

عرب پیس گروپ کا حماس اور فتح میں مفاہمتی کوششوں کا خیرمقدم

پیر 6-جولائی-2020

عرب پیس گروپ کی طرف سے فلسطینی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور تحریک فتح کے راہ نمائوں کے درمیان رابطوں اور دونوں جماعتوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب پیس گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری اور تحریک فتح کے مرکزی سیکرٹی جبریل الرجوب کےدرمیان ہونےوالے رابطےخوش آئند  ہیں۔ ان رابطوں سے دونوں جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم اور مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ عرب پیس گروپ حماس اور فتح کے درمیان مفاہمتی کوششوں کا بھرپور طریقے سے خیرمقدم کرتا ہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ موجودہ حالات میں فلسطینی قوتوں کو اپنی صفوں میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں حماس اور فتح کے رہ نمائوں صالح العاروری اور جبریل الرجوب کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہ نمائوں نے غرب اردن کے الحاق کے اسرائیلی پروگرام کے خلاف مل کرکوششیں کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی