اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل دو فلسطینی اسیران نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئےہیں۔
کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر عدی شحادہ 12 دن سےمسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ فادی غنیمات 11 دن سے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال پرہیں۔
چویس سالہ اسیرشحادہ یونیورسٹی کے طالب ہیں اور انہیں فوج نے 21 نومبر2019ء کو حراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا تھا۔
اسی طرح چالیس سالی اسیر غنیما کو 28 ستمبر 2019ء کو حراست میں لیا گیا اور اسے انتظامی قید کے تحت جیل میں ڈال دیا تھا۔ دونوں نے حال ہی میں اپنی انتظامی قید میں توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔