جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل میں قید سے 18 سال بعد رہا

ہفتہ 4-جولائی-2020

قابض صہیونی حکام نے ایک فلسطینی شہری ڈاکٹر امجد عزت قبھا کو 18 سال مسلسل جیل میں ڈالے رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر امجد کی رہائی پران کے گھر میں ان سے ملاقات اور استقبال کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔ رہائی سے قبل انہیں ترقمیا چوکی پر لایا گیا جہاں سے انہیں ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا۔

رہائی پانے والے فلسطینی عزت قبھا نے اپنی ایک بیٹی سے 18 سال بعد پہلی بار ملاقات کی۔ قبھا کو اٹھارہ سال قبل اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب ان کی اہلیہ امید سے تھی اور ان کی گرفتاری کے بعد ان کی بیٹی تسنیم پیدا ہوئی تھی۔

ڈاکٹر امجد عزت قبھا پر اسرائیل کی ایک فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں اسرائیل مخالف کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں اٹھارہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عزت قبھا سابق وزیر برائے امور اسیران وصفی قبھا کے بھائی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی