اسپین میں فلسطینیوں کی حقوق کی حمایت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کے پروگرام کےخلاف الگ الگ مقامات پراحتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مظاہروں کا اہتمام اسرائیلی ریاست کے معاشی بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس، بارسلونا میں فلسطین ہائوس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔
بارسلونا بلدیہ کی عمارت کے باہر منعقدہ مظاہرے میں اشتراکی پارٹی، الکتلانی سوشلسٹ پارٹی، بائیں بازو کی ری پبلیکن پارٹی اور بودیمس پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی علاقے غرب اردن اور وادی اردن کے الحاق کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقعے پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یورپی حکومتوں اور اسین سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی ریاست کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیا جائے اور اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پرقبضے کے حوالے سے عالمی برادری کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کا پابند بنایا جائے۔