مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل میں قابض صہیونی فوجی نے پر امن مظآہرے پر ہلہ بول دیا اشک آور گیس کی وجہ سے درجنوں فلسطینی شہریوں کو سانس کا مسئلہ ۔
مقامی رہائشیوں نے کہا کہ پر تشدد جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صہیونی فوجیوں نے الحآق اور آبادکاروں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں فلسطینیوں پر حملہ کیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر بھاری مقدار میں اشک آور گیس کے گولے پھینکے اور ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں۔ آنسو گیس کی وجہ سے بہت سے طلبہ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جنہیں موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔
اسرائیل کے وادی اردن اور مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصے کو الحاق کرنے کے منصوبے کے بارے میں حال ہی میں فلسطینی علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کی لہر دوڑ گئی ہے۔