فلسطینی خاتون وزیرصحت می کیلہ نے بتایا ہےکہ منگل کے روز فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 255 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد غرب اردن اور القدس میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 2698 ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الخلیل میں 181، القدس میں 53، نابلس میں 11، بیت لحم میں پانچ، رام اللہ اور البیرہ میں دو، اریحا، وادی اردن اور طولکرم میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔