چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کا اسرائیلی عقوبت خانوں میں قیدیوں پر تشدد بند کرانے کا مطالبہ

اتوار 28-جون-2020

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کا سلسلہ بند کرائے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے انسداد تشدد کے عالمی دن کے موقعے پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینیوں کو غیرانسانی تشدد کا سامنا ہے اور اسرائیلی جلاد فلسطینی قیدیوں پر بدترین ظلم کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دشمن فلسطینی قیدیوں کے حوصلے کم زور کرنے کے لیے ان پر تشدد کررہے ہیں۔

حال ہی میں کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 95 فی صد فلسطینی قیدیوں کو منظم انداز میں تشدد کے مکروہ حربوں کا سامنا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 5 ہزار سے زاید فلسطینی قید ہیں۔ یہ فلسطینی 23 عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 180 نابالغ فلسطینی بچے،43 خواتین،500 انتظامی قید، 1800 فلسطینی بیمار ہیں جن میں سے 700 کی حالت تشویشناک ہے۔

مختصر لنک:

کاپی