جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی نوجوان کو چار بارعمر قید کی سزا

جمعرات 25-جون-2020

اسرائیل کی عوفر نامی ایک فوجی عدالت نے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے کوبر قصبے سے تعلق رکھنے والے اسیر عاصم عمر البرغوثی کو چار بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوجی عدالت نے اسیر اسیر عاصم البرغوثی کو چار بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے اسیر البرغوثی کو 28 نومبر 2019ء کوحراست میں لے لیا تھا۔ اس پر دو عسکری کارروائیوں دو یہودی فوجیوں اور ایک آباد کار کو ہلاک کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

عبرانی ویب سائٹ وللا کے مطابق اسیر عاصم نے رام اللہ میں ایک مزاحمتی حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے اوراس واقعے سے چند روز قبل ایک یہودی آباد کارکو  چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

اسیر البرغوثی پر 12 یہودی آباد کاروں پر قاتلانہ حملوں کی فرد جرم بھی عاید کی گئی ہے۔ ان حملوں میں بارہ فوجی زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی