جمعه 02/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے سات فلسطینی مکانات مسمار کر دئیے

جمعرات 25-جون-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور النقب میں ساتھ فلسطینی مکانات مسمار کر دئیے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت میں اسرائیلی بلڈوزروں نے النقب میں بئر الحمام کے علاقے میں ہلہ بولا اور تین فلسطینی مکانات مسمار کر دئیے۔

اس دوران قابض صہیونی فوجیوں اور مقامی رہائشیوں کے دوران پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں جس میں صہیونی فوجیوں نے ایک نوجوان، خاتون اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوجیوں نے بیت حنینا قصبے میں  فلسطینی شہری شرحبیل القم  اور اسکے خاندان کے آٹھ افراد کے آباد گھر کو مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیر کا بہانہ بنا کر مسمار کر دیا۔

مغربی کنارے اور رام اللہ کے مختلف علاقوں میں تین فلسطینی گھر مسمار کیے گئے جو ابھی زیر تعمیر تھے۔

حال ہی میں ، فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی انہدام مہم میں بے مثال اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں بنیادی طور پر مکانات اور زرعی اور تجارتی سہولیات شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی