شنبه 16/نوامبر/2024

قابض صہیونی حکام نے سلوان میں مکان مسمار کر دیا

منگل 23-جون-2020

قابض اسرائیلی حکام  نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان ضلع میں غیر قانونی تعمیر کا بہانہ بنا کر مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والےخاندان کو بے گھر کردیا۔

سلوان میں واقع وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے مطابق ، پولیس فورس کی مدد سے اسرائیلی بلدیہ کےعملہ نے سلوان میں البستان کے علقے میں دھاوا بولا ، اس علاقے کو گھیرے میں لیا اور پھر گھر کو گرانا شروع کر دیا۔

محمد الرجبی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بلدیہ کے ملازمین نے مسمار کرنے والے دستی آلات کا استعمال کرتے ہوئے انہدام کو انجام دیا تھا کیونکہ بلڈوزروں کے لئے مکان کے مقام تک پہنچنا ممکن نہیں تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی