جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کا فلسطینی بچے پر تشدد، خاندان کو گھرجانے سے روک دیا

اتوار 21-جون-2020

گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک 15 سالہ بچے کو یہودی شرپسندوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے پندرہ سالہ بچے ودیع فادی صلاح کو بیت لحم میں بائی پاس روڈ نمبر 60 پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

ادھراسرائیلی فوج نے بیت لحم میں الخضر قصبے میں فلسطینیوں کی 4500 دونم اراضی غصب کرلی۔ اس اراضی پر کفار عتصیون اور 200 دونم اراضی پر ڈینیل نامی یہودی کالونی قائم کی جائے گی۔

درایں اثنا اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں ابو عیشہ نامی ایک فلسطینی خاندانکو راستے میں چلتے ہوئے روک دیا جس کے نتیجے میں فلسطینی خاندان اپنے گھر نہیں پہنچ سکا۔

مختصر لنک:

کاپی