برطانیہ کی حکومت نے سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کو "متنازع” قرار دے کرانہیں دوسری مصنوعات سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانوی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مقبوضہ عرب علاقوں میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم نہیں کرتی۔ مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں تیار کی گئی اسرائیلی مصنوعات کو متنازع قرار دے کرانہیں دوسری مصنوعات سے الگ رکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں قائم کی گئی اسرائیلی کالونیوں کی مصنوعات کو یورپی یونین کے برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان تجارتی معاہدوں میں اسرائیلی مصنوعات کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
برطانوی حکومت کی وزارت خزانہ اور عالمی تعاون اور انکم ٹیکس نے تجارتی اداروں کو مکتوب ارسال کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت مقبوضہ عرب علاقوں میں قائم اسرائیلی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پر متنازع کا ٹیگ لگائے گی۔