جمعه 15/نوامبر/2024

ملائیشیا کے فرمانروا کی فلسطین کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کی اپیل

جمعرات 18-جون-2020

ملائیشیا کے فرمانروا سلطان عبداللہ احمد شاہ نے بالعموم پورے عالم اسلام بالخصوص ملائیشیا کی عوام سے فلسطینیوں کی نصرت اور اسرائیلی مظالم سے نجات کے لیے خصوصی دعائوں کی اپیل  کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا میں شاہی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کے فرمانروا کو فلسطینی اراضی پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان پر گہرا صدمہ اور دکھ ہے اور وہ متعدد بار اس حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بادشاہ سلامت نے قضیہ فلسطین کے لیے تمام ممکنہ وسائل سے مدد فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت سمیت تمام دیرینہ حقوق کی فراہمی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملائیشیا سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں پر القدس کے دارالحکومت پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملائیشیا کی حکومت فلسطینی قوم کی معاشی مدد کے ساتھ دیگر شعبوں میں ہرممکن مدد کو یقینی بائے گی۔

ملائیشیا کے فرمانروا سلطان عبداللہ شاہ نے ملائیشیا کے عوامن پر زور دیا کہ وہ مذہب اور نسل سے بالا تر ہو کر فلسطینیوں کی نصرت اور مدد کے لیے دعائے خیر کریں اور فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کے لیے اللہ سے مدد مانگیں۔

مختصر لنک:

کاپی