جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری

بدھ 17-جون-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج نے گذشتہ شب وحشیانہ بمباری کی تاہم متعدد اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈرون طیاروں نے رفح شہر کے مشرق میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف میں بم باری کی۔ ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی شہر خان یونس میں القرارہ کے مقام پر بمباری کی۔

ادھراسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں وادی السلقا کے مقام پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ایک عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں سرحد کے قریب متعدد مقامات پرحماس کے عسکری ٹھکانوں پر وحشیانہ اور ٹینکوں سے گولہ باری کی۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے داغا ایک راکٹ اسرائیلی کالونی جا گرا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی