چهارشنبه 30/آوریل/2025

پندرہ سال صہیونی زندانوں میں قید کاٹنے والا فلسطینی دوبارہ گرفتار

ہفتہ 13-جون-2020

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک سابق فلسطینی اسیر کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والا فلسطینی صلاح حسین 15 سال اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔ اسے ڈیڑھ سال قبل اسرائیل کی عسقلان جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق دوبارہ گرفتار ہونے والا فلسطینی صلاح حسین شمال مغربی بیت المقدس کے علاقے دقو کا رہائشی ہے۔

خیال رہے کہ سابق اسیران کی بار بار گرفتاری صہیونی حکام کا وتیرہ اور پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔ صہیونی حکومت سابق اسیران کی گرفتاری کو ایک نفسیاتی حربے کے طور استعمال کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی