جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کے حملے، گرفتاریاں

ہفتہ 13-جون-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی شام فوجی چوکی پر دو فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے  بڑے پیمانے پر زرعی زمین کو آگ لگا دی اور ایک فلسطینی کسان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں نے نابلس ضلعے میں الصویہ اور یتما دیہاتوں میں فلسطینی زمینوں کے بڑے حصے کو آگ لگا دی جہاں زیتون کے درخت اور گندم کاشت کی گئی تھی جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

آبادکاری مخالف سماجہ کارکن غسان دغلس نے کہا کہ اسی دوران ساتھ کے علاقے میں تقریبا 20 صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی کسان نسیم حجہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا 

حجہ کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں اور اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

طوباس ضلعے میں قابض صہیونی فوجیوں نے دو فلسطینی شہریوں کو العقبہ گاؤں کے داخلی دروے پر قائم چوکی پر روکا اور بغیر کسی وجہ کے گرفتار کر لیا۔

اسیران کی شناخت وجیہ الدباک اور موید دویقت کے نامؤں سے ہوئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی