قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں غیرقانونی تعمیر کا بہانہ بنا کر مکان کو مسمار کر کے فلسطینی خاندان کو بے گھر کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی بلدیہ کے عملے نے پولیس فورس کی موجودگی میں بیت المقدس کے مشرق میں سلوان ضلع میں السویح قصبے پر ہلہ بولا اور بلڈوزروں کے ساتھ مکان کو مسمار کر دیا ایک ماں اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
یہ مکان چھ سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا اور عائشہ حجازی کی ملکیت تھا ۔
خاندان جسے چھ ماہ پہلے مسماری کا پروانہ موصول ہوا تھا مالی مشکلات کا شکار ہیں اور اس اقدام کو چیلنج کرنے کے لیے وکیل کی خدمات حاصؒ نہیں کر سکتے