جمعه 15/نوامبر/2024

فن پاروں میں فلسطینی سماج کے رنگ بکھیرنے والی آرٹِسٹ ھبہ ابو الکاس

منگل 9-جون-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان آرٹِسٹ ھبہ ابو الکاس کے دست ہنر نے اس کی شہرت کو چار دانگ عالم میں پھیلا دیا ہے۔

ھبہ نے آرٹ اور فن کی مہارت کے ذریعے فلسطینی سماج کے رنگ بکھیرنے کا جنون بہت پہلے پال لیا تھا۔ اب یہ اس کا شوق اور مشغلہ ہی نہیں بلکہ اس کا پیشہ بھی بن چکا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ھبہ الکاس کا آرٹ کے ساتھ تعلق جنون کی حد تک ہے اور لا متناہی ہے۔ وہ اپنی تصویروں پر دھاگوں کے ذریعے دستکاری کے رنگ بکھیرتی اور معاشرتی رویوں کو فن پاروں کی مدد سے اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

ہبہ نے اپنے فنکارانہ کیریئر کا آغاز مصوری کے شوق کے طور پر اس وقت کیا جب وہ ہائی اسکول کی طالبہ  تھی۔ اس نے فیکلٹی آف آرٹس میں داخلے سے قبل اپنے والد کی توجہ اور حوصلہ افزائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فن پاروں میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرلی تھی۔

فن کارہ ابو الکاس کے بارے میں سب سے درست بیان یہ ہے کہ وہ ایک جامع اور متنوع فنکارہ ہے۔ وہ لکڑی اور شیشے کے فن پاروں پر سماج کے رنگ پھیلانے میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس کے آرٹ کے نمونےصرف فن پارے ہی نہیں بلکہ ان میں سے ہرایک میں کوئی نا کوئی مقصد پنہا ہوتا ہے۔

آرٹ گھر

ھبہ ابو الکاس نے اپنے گھر کا ایک کمرہ صرف اپنے فن کاروں کی سجاوٹ اور ان کی تیاری کے لیے مختص کیا ہے۔ اس نے اپنے گھر کی پہلی منزل پر اس نے گھر کی پہلی منزل پراپنا آرٹ کمرہ سجا رکھا ہے۔اس کے تیار کردہ فن پاروں کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شہری گھر کا وزٹ کرتے ہیں۔

"مرکزاطلاعات فلسطین” کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ھبہ  نے کہا کہ میں اپنی پینٹنگز اور فنکارانہ کاموں کو  پیش کرنے کے لیے مختلف اسکولوں کے دروازاوں پر دستک دیتی ہوں۔ میں اب بھی تجربہ کر رہی ہوں اور پلاسٹک آرٹس ، دستکاری اور کڑھائی سے متعلق پینٹنگز اور نمونے پیش کررہی ہوں۔ اس طرح میرا علم دن بہ دن بڑھتا ہی جاتا ہے۔

اپنے اردگرد کے فنون کے لیے بصری تغذیہ کے طویل سفر کے بعد ہبہ  نےبتایا کہ  کلاسیکی ، تجریدی اور خوفناک کیفیات کے اظہار پرمبنی  آرٹ کے لیے پکاسو اور سلواڈور ڈالی جیسے بڑے فنکاروں کی مہارتوں سے مدد حاصل کی۔

اسے گیسٹ روم سیٹ کے اوپر نصب پہلی پینٹنگز پر فخر ہے۔ یہ ایک شطرنج کا تختہ ہے جو معزز چٹان کے گنبد کے نیچے ہے جو ایک اداس بچے کے چہرے سے متصل ہے ، جیسا کہ فلسطین اور اس کی پناہ گاہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (فیس بک – انسٹاگرام – یوٹیوب) اس کے فن کارانہ مہارات کے اظہار کے لیے ہے ونڈو کا درجہ رکھتی ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے عید الفطر کے موقعے پرعید کے تحائف اور حلوایات سمیت دیگر نوعیت کی تحائف کے آرڈ  موصول ہوئے۔

مصورہ ابو الکاس نے غزہ کی پٹی میں متعدد مواقع اور واقعات پر متعدد نمائشوں اور فنکارانہ اقدامات میں حصہ لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی