ترکی میں موجود اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے استنبول میں اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کی تعزیت کے لیے لگائے گئے کیمپ میں شرکت کی اور رمضان شلح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں رمضان شلح کی وفات کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی کیمپ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری، فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈُپٹی اسپیکر ڈاکٹراحمد بحر، حماس کے بیرون ملک امور کےانچارج ڈاکٹر ماھرصلاح اور ڈاکٹر ابو بکر رشید نے شرکت کی۔
اس موقعے پراسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر محمد الھندی، ڈاکٹرعمر شلح اور دیگر رہ نمائوں نے استقبال کیا۔
اس موقعے پر حماس رہ نمائوں ڈاکٹر رمضان شلح کی سیرت وکردار پر روشنی ڈالی اوران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خیال رہے کہ اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح باسٹھ سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔