عبرانی اخبار "معاریو” نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی کے جائزوں سے پتا چلا ہے کہ جنرل سکیورٹی سروس (شن بیٹ) کے اگلے سربراہ کے لیے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی نظریں اپنے ایک قریبی ساتھی مائر بن شبات پر مرکوز ہیں۔ توقع ہے کہ اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے کے نئے سربراہ کی ذمہ داری بن شبات کو سونپی جائے گی۔
خیال رہے کہ شین بیٹ کے موجودہ سربراہ نڈاو ارگامن کا مینڈیٹ جو 5 سال تک جاری رہے گاسنہ 2021 میں اپنے اختتام کو پہنچے گا۔
اخبار "معاریو” کے سیکیورٹی نمائندے نے بتایا ہے کہ "نیتن یاھو کے قریبی ساتھیوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بند کمرے میں گفتگو میں کہا ہے کہ بن شبات ندائو ارگمان کی جگہ لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بن شبات اسرائیل میں عوامی اور سیاسی ایجنڈے پر انتہائی حساس اور اہم کاموں میں ایک سرگرم اور مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ کرونا کی وبا سے نمٹنے سے متعلق تمام مباحثوں اور فیصلوں میں کلیدی شراکت دار ہے ہیں۔
سیاسی سطح پر اسرائیلی لیڈروں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بن شبات نے ماسکو میں نیتن یاہو اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کی انتظامیہ اور واشنگٹن میں امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین تعلقات میں ثالثی کی ہے۔ وہ فلسطینی تنظیموں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ساتھ معاملات کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔