جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل غرب اردن پرخود مختاری کا فیصلہ واپس لے: روس

جمعہ 5-جون-2020

روس نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے پر اپنی خود مختاری کےقیام کا فیصلہ واپس لے۔

اسرائیل کے رکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں قائم روسی سفارت خانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ماسکو غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

روسی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری میخائل گرگینیا نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو نے اسرائیلی حکام کو بتا دیا ہے کہ روس غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے قیام کی مخالفت کرتا ہے اور اس فیصلے کو دو ریاستی حل کو ناکام بنانے اور خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف قرار دیتا ہے۔

گرگینیا نے ایک بیان میں کہا کہ علاقائی ممالک کی طرف سے سنہ 1967ء کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کی گئی ہے جس میں غرب اردن کا علاقہ شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی