پنج شنبه 01/می/2025

غزہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 70 ہوگئی

جمعہ 5-جون-2020

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید دو مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد غزہ میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایاکہ مارچ میں کرونا وائرس سامنے آنے کے بعد ایک معمر مریضہ انتقال کرگئی ہے۔18 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔51 کا اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

فلسطینی وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے مطابق فلسطین میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 577 ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی