قابض اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کی صبح ایک فلسطینی خاندان کے عارضی طور پر قائم گھر کو مسمار کرکے بے گھر کردیا یہ گھر انہوں نے اپنے مکان کی جگہ قائم کیا ہوا تھا جسے اسرائیلی بلڈوزروں نے مسمار کر دیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل میں القدس سڑک کے قریب بیت عمر میں وادی الشیخ پر ہلہ بولا اور عارضی طور پر قائم گھر جسمیں دس افراد رہائش پذیر تھے پر ہلہ بولا اور تباہی مچا دی ۔
اسرائیلی فوجیوں نے مکان کا ملبہ اور ڈھانچہ ضبط کر لیا۔
اسرائیلی فوج نے گذشتہ سال اسرائیلی زیر کنٹرول علاقے میں ہونے کا بہانہ بنا کر ان کے گھر کو مسمار کرنے کے بعد یہ گھر محمد العلمی کے اہل خانہ نے عارضی طور پر قائم کیا تھا ۔