جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں مساجد کو با جماعت نمازوں کی ادئی کے لیے کھول دیا گیا

منگل 2-جون-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا کی وجہ سے مساجد میں نماز کی ادائی پر عاید کی جانے والی پابندی بہ تدریج ختم کی جا رہی ہے۔ عید کی نماز کے بعد جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ اب غزہ کی تمام مساجد میں با جماعت نمازوں کی کی ادائی کی اجازت دے دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں حکومت نے کرونا کی وبا کے خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے ساتھ 11 شوال 3 جون 2020ء سے تمام مساجد میں پنجگانہ با جماعت نماز کی ادائی کی اجازت دے دی ہے۔

غزہ کی پٹی میں وزارت اوقاف کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالھادی آلاغا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں مساجد کو با جماعت نمازوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے وضوکر کے جائے نماز ساتھ لائیں اور مساجد میں ایک صف کے فاصلے سے کھڑےہوں۔

مساجد کو اذان سے 10 منٹ قبل کھولا جائے گا۔  فرض نمازوں کی با جماعت ادائی کے لیے 10 منٹ مقرر کیے گئے ہیں جب کہ فجر کی نماز کے لیے 20 منٹ کا وقت رکھا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی