قابض صہیونی اتھارٹی مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں جبل المکبر میں زیر تعمیر متعدد مکانات مسمار کرے گی۔
محمد زعترہ نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت میں دو بلڈوزروں نے الصالح کے علاقے پر ہلہ بولا اور اسکے ملکیتی زیر تعمیر چھ مکانات کے غیر قانونی ہونے کا بہانہ بنا کر مسمار کر دیا۔
زعترہ نے مزید کہا کہ انہوں نے ان مکانات کی تعمیر دو ماہ پہلے شروع کی تھی جن میں تین کو وہ کاروباری سٹؤر کے طور پر استعمال کرنا چاہتا تھا اور باقیوں کو اپنے خاندان کی رہائش کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسے ابھی صبح کے وقت مطلع کیا گیا کہ اسرائیلی عدالت نے اسرائیلی پولیس افسر کی درخؤاست پر اسکے مکانات کی مسماری کو منظور کیا ہے ۔
قابض صہیونی حکام نے نے حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع فلسطینی بستیووں خصوصا جبل المکبیر میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنےکی مہمات کو تیزکیا ہے۔