شنبه 16/نوامبر/2024

القدس میں بیوہ فلسطینی خاتون اپنا گھرخود مسمار کرنے پرمجبور

اتوار 31-مئی-2020

قابض صہیونی بلدیہ نے اسرائیلی ریاستی جبر کی ظالمانہ پالیسی پرعمل کرتے ہوئےمقبوضہ بیت المقدس میں ایک بیوہ خاتون سے اس کا مکان زبردستی مسمار کرادیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے ایک مقامی فلسطینی بیوہ کساب بشیر کو حکم دیا کہ وہ جبل المکبر میں موجود اپنے مکان کو خود مسمار کرے ورنہ مکان کی مسماری پر اٹھنے والے اخراجات جرمانے کے ساتھ اس سے وصول کیے جائیں گے۔

اسرائیلی بلدیہ نے حسب معمول دعویٰ کیا کہ کساب بشیر نے حکومت کی اجازت کے بغیر مکان تعمیر کیا ہے جس پر اس کی مسماری ضروری ہے۔ مکان مسماری کے بدلے میں کساب سے کہا گیا تھا کہ وہ دسیوں ہزار شیکل کی خطیر رقم ادا کرے ورنہ اسے مکان خود مسمار کرنا ہوگا۔

کساب بشیر نے سات سال کی محنت سے تعمیر کیے اپنے گھر کو مزدور لگوا کر مسمار کردایا۔

مختصر لنک:

کاپی