قابض اسرائیلی فوج نے عید الفطر کے ایام میں غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کےدوران ڈیڑھ درجن فلسطینی گرفتار کرلیے۔
اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق عید کے ایام میں اسرائیلی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی اور چھاپوں میں 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں شہروں اور دیہادت میں عید کے ایام میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ فلسطینیوں کے گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی اور عید کی مصروفیات میں فلسطینیوں کو ہراساں کیا گیا۔
ریاض الاشقر نے بتایا کہ القدس میں اسرائیلی فوج نے عید کے ایام میں 15 سالہ محمد خلدون مصطفیٰ سمیت 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔