شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید کینسر کے مریض فلسطینی کی زندگی خطرے میں

جمعرات 28-مئی-2020

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق کینسرکے مرض کا شکار ایک فلسطینی شہری کی حالت تشویشناک ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہرجنین کے نواحی علاقے قباطیہ سے تعلق رکھنے والے اسیر کمال ابو وعر گلے کے کینسر کا شکار ہیں اور ان کی حالت کافی تشویشناک ہے۔

کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق اسیر ابو وعرکو گذشتہ کچھ عرصے کے دوران علاج کے مختلف مراحل سے گذارا گیا ہے اور 50 بار اس کی لیزر سے علاج کی کوشش کی گئی۔ کینسر کا موذی مرض مسلسل بڑھتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں اس کا وزن کم ہوتا جا رہا ہے۔ گلے میں کینسر کی شدید تکلیف کے باعث  اسیر کمال بات کرنے سے بھی قاصر ہوچکا ہے اور وہ دوسرے اسیران کے ساتھ لکھ کر بات کرتا ہے۔

خیال رہے کہ ابو وعر کو اسرائیلی حکام نے 2019ء کے آخرمیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 46 سالہ ابو وعر کو فلسطین کی تحریک آزادی کے لیے جدو جہد کرنے کے الزام میں چھ بار عمر قید اور 50 سال اضافی قید کی سزا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 700 فلسطینی متعدد جان لیوا امراض کا شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی