جمعه 15/نوامبر/2024

ٹرائل کے بعد نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت میں اضافہ

جمعرات 28-مئی-2020

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے کرپشن کے الزامات میں ٹرائل کے بعد عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق نیتن یاھو کی کرپشن سے متعلق کیسزکے ٹرائل کے بعد لیکوڈ پارٹی  اور نیتن یاھو کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

عبرانی ریڈیو ۔ایف ایم 103 میں کی طرف سے نشر کردہ ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اگر کنیسٹ کےانتخابات ہوتے ہیں تو لیکوڈ پارٹی 41 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ حالیہ انتخابات میں لیکوڈ پارٹی نے 36 نشستیں حاصل کی ہیں۔ عرب مشترکہ اتحاد کی پندرہ سیٹوں پر کامیابی متوقع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی