اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے جنین میں یعبد قصبے سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ قاسم ابو بکر کی مدت حراست میں مسلسل ساتویں بار توسیع کر دی۔
فلسطینی بچے کی ماں نے کہا کہ قابض صہیونی حکام نے اسکے بیٹے کی مدت حراست میں دو ماہ کی توسیع کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابو بکر جسے 17 اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا کو الجلمہ تفتیشی مرکز سے مجدو جیل منتقل کیا گیا ہے۔
اسی عدالت نے یعبد قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک اور اسیر احمد ابوبکر کی حراست میں تیسری بار توسیع کی ہے ۔ اسے تقریبا 25 روز سے بتاح تقویٰ تفتیشی مرکز میں رکاھ گیا ہے۔