فلسطینی اسیران کی سوسائٹی(پی پی ایس) نے کہا کہ گلے کے کینسر میں مبتلا اسیر کمال ابو وعر کی صح حالت مزید بگڑ گئی ہے۔
پی پی ایس نے بد ھ کے روز ایک بیان میں ابو وعر کی بگڑتی صحت کے بارے میں خبردار کیا اور قابض صہیونی حکام کو اسرائیلی جیلوں میں اسکی اور 700 دوسرے قیدیوں کی زندگی کا ذمہ دار ٹھہرایا جن میں سے دس مختلف قسم کی کینسر میں مبتلا ہیں۔
پی پی ایس کے مطابق ابو وعر کے اب تک 50 ریڈیو تھیراپی سیشن ہو چکے ہیں اور حالیہ نئے ٹیسٹ کے مطابق انکا ٹیومر سائز میں بڑھ رہا ہے۔
قیدی کا وزن بھی بہت زیادہ کم ہو گیا ہے اور وہ اپنے ساتھی قیدیوں کے ساتھ بات چیت بھی نہیں کر سکتا۔
اپنی بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود اسرائیلی جیلوں میں اب بھی اسکے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے ، جو اسے طبی سہولیات کے لیے لے جانے کے لیے ایمبولینس کی بجائے جیل کی گاڑی پر سوار ہونے ہونے پر مجبور کرتے ہیں۔
46 سالہ اسیر واعر 2003 سے جیل میں ۔ اسے جلبوع جیل میں رکھا گیا ہے۔