فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے وزارت صحت کی ہدیات کی روشنی میں غزہ کی مساجد کو نماز کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
مسلسل دو ماہ کے انقطاع کے بعد غزہ کی مساجد کو نمازیوں کے لیےکھول دیا گیا ہے۔ غزہ کی مسجد شہداء میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے ماہ صیام کے جمعۃ الوداع میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ دوسری فرض نمازیوں کی ادائی کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایک معمر فلسطینی ابو العبد برکات بھی نماز شہدا میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آنے والوں میں شامل تھے۔
ابو العبد کی زندگی کا یہ پہلا رمضان تھا جس میں وہ نماز تراویح ، فرض نمازیں اور جمعہ کی نمازیں مسجد میں ادا کرنے سے محروم رہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسجد میں آتے ہی غیر ارادی طورپر میری آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہوگئے۔ کیونکہ کرونا کی وبا کی وجہ سے ہم دو ماہ سے مسجد میں آنے اور نمازوں اور عبادت کی ادائی سے محروم تھے۔
گذشتہ روز جب غزہ کی مساجد کو نمازیوں کے لیے کھولا گیا تو اس کے لیے سخط شرائط بھی عاید کی گئیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ مساجد میں آنے والے تمام نمازی کرونا کے بچائو کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں۔ مسجد میں آتے ہوئے اپنی جائے نماز ساتھ لائیں، مسجد میں سماجی دوری کے اصول پر بیٹھیں، چہرے کو ماسک سے ڈھانپیں، سینی ٹائرز کا استعمال کریں،ہاتھوں پر دستانہ چڑھائیں اور مسجد میں داخل ہونےسے قبل سینی ٹائرز کا استعمال کریں۔
وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعۃ الوداع اور عید کے اجتماعات کے لیے شہریوں کی رہ نمائی کے لیے گائیڈ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ نمازی حضرات کو کہا گیا تھا کہ وہ گھروں سے وضو کرکے آئیں۔ خواتین کو مساجد میں آنے سے روک دیا گیاجب کہ شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں۔
غزہ کی پٹی میں مساجد میں نمازیوں کی آمد کے بعد شہریوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد میں جمعۃ الوداع کے موقعے پران کی آمد ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔
مساجد میں آنے والے شہریوں کےلیے رضاکار کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں۔غزہ کی پٹی میں مساجد میں جمعہ کاخطبہ بھی 10 منٹ کا رکھا گیا۔
خطیب حضرات کی طرف سے بھی جمعہ کے اجتماعات میں شہریوں کو وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پرعمل درآمد کی تاکید کی گئی۔
غزہ کی پٹی میں حکومت کے ترجمان سلامہ معروف نے کہا کہ غزہ میں نماز جمعہ کا اجتماع انتہائی منظم اندازمیں پایہ تکمیل کو پہنچا۔
غزہ کی پٹی میں بیرون ملک سے لوٹنے والے 29 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد غزہ میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔