مسجد حرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریزی ڈنسی کے چیئرمین عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ اس بار مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں کے بغیر عید کی نماز ادا کی جائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ کرونا کی وبا کے دوران اس بار مسجد حرام میں عید الفطر کی نماز ادا نہیں کی جائے گی تاہم اس عظیم شعائر اسلام کو زندہ رکھنے کے لیے مسجد حرام اور تمام مساجد سے عید کی تکبیرات بلند کی جائیں گی۔
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے ملک بھر کی مساجد کے آئمہ کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ عید کی نمازوں کی ادائی کے بجائے مساجد سے نماز فجر کے بعد عید کی نماز کی تکبیرات ادا کریں۔