چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

اتوار 24-مئی-2020

فلسطین سمیت دیگر عرب اور مسلمان ممالک میں آج اتوار کو عیدالفطر پورے مذہبی جوش وجذبے مگر کرونا کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مفتی اعظم فلسطین فلسطین اور دیار مقدسہ الشی محمد حسین نے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ ہفتے کے روز رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا اور اتوار کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

مفتی اعظم فلسطین کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز شوال 1441ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لیے ہفتے کو رمضان المبارک کا تیسواں اور آخری روزہ ہوگا اور اس کے اگلے دن عید الفطر منائی جائے گی۔

انہوں نے فلسطینی قوم اور پورے عالم اسلام کو ماہ صیام اور عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔

ادھر فلسطین کے علاوہ مصر، عراق، سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور خطے کے دوسرے ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی