پنج شنبه 01/می/2025

بیرون ملک مقیم کرونا کا شکار دو فلسطینی توڑ گئے

جمعہ 22-مئی-2020

فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق بیرون ملک کرونا کا شکارہونے والے مزید دو فلسطینی دم توڑ گئے جس کے بعد اب تک بیرون ملک کرونا سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات اور امریکا میں دو فلسطینی تارکین وطن کرونا سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کرونا سے بیرون جاں بحق افراد کی تعداد 89 ہوگئی ہے جبکہ 1579 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 751 صحت یاب ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی