چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں شہریوں کو جمعہ کے بجائے گھروں میں ظہر ادا کرنے کی ہدایت

جمعہ 22-مئی-2020

فلسطینی وزارت مذہبی امور اوراوقاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہ صیام کے جمعۃ الوداع کے موقعے پر بیمار، عمر رسیدہ، بچے اور معذور افراد مساجد میں آنے کےبجائے گھروں میں نماز ظہر ادا کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت اوقاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں مساجد میں رش سے بچنے کے لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ بیماری، معذور ، بچے اور بوڑھے ہیں تو وہ مساجد کے بجائے گھروں میں نماز ظہر ادا کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عذر کی حالت میں اسلامی شریعت میں اہل اسلام کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ گھر میں نماز ادا کریں۔ وزارت اوقاف نے خواتین، عمر رسیدہ افراد ، بچوں اور بیماروں کو گھروں میں نماز ظہرادا کرنے کی رخصت دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی