اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے انکشاف کیا ہے کہ تنظیم کا ایک بہادر فیلڈ کمانڈر احمد جہاد ابو معیلق دو روز قبل عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے دوران کمانڈر احمد جہاد ابو معیلق نے دو دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ میں گھس کر کم سے کم سات صہیونی فوجی جھنم واصل کرکے مال غنیمت میں دو عدد ایم 16 رائفلیں اور دیگر ہتھیار حاصل کرلیے تھے۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کو ابو مطیبق آپریشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔
القسام کے تین کارکنوں نے ابو مطیبق کےمقام پر موجود اسرائیلی فوج کے ایک انجینیرنگ کیمپ میں سات صہیونی فوجیوں کوہلاک کردیا تھا اور وہ کارروائی کے بعد بہ حفاظت واپس آگئے تھے۔ اس کارروائی میں مجاھدین نے اسرائیلی فوک کی ایک گاڑی کو تباہ کردیا تباہ کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مجاھدین کا پیچھا کیا مگر وہ ان تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہے۔
القسام بریگیڈ نے شہید کمانڈر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاد ابو معیلق سنہ2008ء، سنہ 2012ء اور 2014ء کی جنگوں میں صہیونی فوج کے خلاف بہادری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
حال ہی میں کمانڈر ابو معیلق کے سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ اسپتال میں کچھ دیر رہنے کے بعد دل میں تکلیف کے باعث دم توڑ گئے۔