فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران 107 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے تھے مگر تمام ٹیسٹوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں مجموعی طورپر 7 ہزار 492 مریضوں کےٹیسٹ لیے گئے تھے۔ ان میں سے 7 ہزار 472 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جب کہ 20 کے مثبت آئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں کرونا کا شکار ہونے والے 20 میں سے 16 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ چار مریض رفح گذرگاہ کے قریب ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
غزہ میں ہنگامی قرنطینہ مراکز میں احتیاطا 1562 فلسطینیوں کو رکھا گیا ہے۔ تاہم ان میں کرونا کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی۔