کل سوموار کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کےرہ نمائوں سمیت متعدد فلسطینیوںکو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر اریحا میں تلاشی کے دوران حماس کے ایک مقامی رہ نما الشیخ شاکر عمارہ کو حراست میںلے لیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے الشیخ عمارہ کو عقبہ کیمپ میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔
عینی شاہدین کےمطابق فلسطینی شہریوںنے صہیونی فوج کی طرف سے کریک ڈائون کے خلاف احتجاج کیا گیا جس پر قابض فوج نے شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
خیال رہے کہ الشیخ عمارہ کو سنہ 1992ء کو اسرائیل نے فلسطین سے بے دخل کردیا تھا۔
ادھر مشرقی نابلس میں الباذان کے مقام پر اسرائیلی فوج نے چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میںلے لیا تھا۔ ان میں دو سگے بھائی احمد اور یوسف ابو الھویٰ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران دو سگے بھائیوں محمود اور عبد عبید کو تشدد کا نشانہ بنایا اوراس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گی۔