یکشنبه 11/می/2025

اسرائیل کی نئی کابینہ آج دستور پر حلف اٹھائے گی

اتوار 17-مئی-2020

قابض صہیونی ریاست کی نئی کابینہ آج کنیسٹ کے سامنے دستور پر حلف اٹھائے گی۔ قبل ازیں وزارتوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد گذشتہ ہفتے کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج اتوار تک ملتوی کردی گئی تھی۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں‌بتایا ہے کہ ماضی کے برعکس اس بار اسرائیلی کابینہ میں وزیرروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو کہ 35 بتائی جاتی ہے۔ اس بار بعض نئی وزارتیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اس بار بھی کابینہ میں اہم عہدوں پر لیکوڈ پارٹی کے ارکان کو تعینات کیا جائے گا۔

کنیسٹ کے لیکوڈ سے تعلق رکھنے والے ارکان میں  جو نئی حکومت کی تشکیل کے مخالف تھے میں نائب وزیر دفاع آوی دیختر، وزیر برائے علاقائی تعاون، زاحی ہنگبی، وزیر توانائی یوفال شٹانٹس شامل ہیں۔ انہیں اس بار کابینہ میں‌کوئی وزارت نہیں دی گئی جس پرانہوں‌ نے کنیسٹ میں‌حلف برداری تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی