چینی حکام کا کہنا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران چین میں کرونا کے مزید 8 کیسز سامنے آئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق چین میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 82 ہزار 149 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 4633 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کرونا کے نئے کیسز شمال مشرقی چین کے علاقے جیلین میں سامنے آئے ہیں جب کہ کرونا کا گڑھ ہوبی صوبے کے علاقے ووہان میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے نئے کیسز میں چھ بیرون ملک سے آنے والے افراد شامل ہیں جب کہ دو افراد ان سے میل جول کی وجہ سے وبا کا شکار ہوئے ہیں۔ ھاینان کے مقام پر ایک مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد چین میں غیر ملکی مریضوں کی تعداد 1698 ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز چین میں کرونا کا مزید کوئی مریض فوت نہیں ہوا جب کہ 13 مزید مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گیے ہیں۔