ترکی کی طرف سے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کے لیے بھیجا امدادی سامان وزارت صحت کے حوالے کردیا گیا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کی طرف سے غزہ ک پٹی میں طبی عملے کے لیے 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر سامان بھیجا گیا ہے جو حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ترکی کی حکومت نے حال ہی میں غزہ میں کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان ارسال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں رفح گذرگاہ کے قریب قائم کردہ قرنطینہ مرکز میں 20 مریضوں کو داخل کیا گیا تھا۔ ان میں سے بیشتر صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔
اسرائیلی ریاست نے غزہ کی پٹی کا سنہ 2006ء سے محاصرہ کررکھا ہے۔ سنہ 2006ء میں ہونے والی پارلیمانی انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی غیرمعمولی انتخابی جیت کے رد عمل میں اسرائیل نے غزہ کے عوام کو اجتماعی سزا دینے لیے پورے علاقے کی معاشی ناکہ بندی کردی تھی۔