چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں کرونا کے خطرے کی تلوار مسلسل لٹک رہی ہے: وزارت صحت

جمعرات 14-مئی-2020

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ کرونا سے کافی حد تک محفوظ ہے مگر وبا کےخطرے کی تلوار مسلسل لٹک رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پوری دنیا میں کرونا کی وبا کنٹرول نہیں ہو رہی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ غزہ کی پٹی کےعوام سے کرونا کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کرونا کی وبا سے بچنے کے لیے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار پرسختی سے عمل درآمد کریں۔

القدرہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر سماجی دوری کے اصول پرسختی سے قائم رہیں کیونکہ غزہ کی پٹی کا علاقہ بھی کرونا کے خطرے سے محفوظ نہیں۔ خطرہ بدستور موجود ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں بیرون ملک سے آئے 17 فلسطینیوں میں کرونا کی تصدیق کی گئی تھی ان میں سے 12 فلسطینی صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی